ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت

 ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کی عوید ارشاد بھٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و سیکرٹری آر ٹی اے یوسف چھینہ کی ٹریفک پولیس کے ہمراہ روٹ چیکنگ مہم، اوور لوڈنگ پر جرمانے۔۔

 ، کم عمر ڈرائیورز کو وارننگ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تدارک کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت۔ شہریوں کو محفوظ اور باعزت سفر کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و سیکرٹری آر ٹی اے محمد یوسف چھینہ نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف روٹس کی چیکنگ کی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر زکورمانے کئے ۔نہوں نے کم عمر ڈائیورزکی حوصلہ شکنی کیلئے وارننگ دی جبکہ شہر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی کے تدارک کے لئے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کے روٹ پرمٹ رجسٹریشن اور دیگر کاغذات کی جانچ پڑتال کی کارروائی کے دوران ٹریکٹر ٹرالیوں اور ڈمپرز کو اوورلوڈنگ پر موقع پر ہی جرمانے کئے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و سیکرٹری آر ٹی اے محمد یوسف چھینہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو محفوظ و باعزت سفر کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات کررہی ہے ، اوورلوڈنگ سے ممکنہ حادثات کے پیش نظر کارروائی کی جارہی ہے ، تمام شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں