سیلاب متاثرہ مستحق خاندانوں کی 24بچیوں کی اجتماعی شادی

سیلاب متاثرہ مستحق خاندانوں کی 24بچیوں کی اجتماعی شادی

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)فلاحی تنظیم کی جانب سے سیلاب متاثرہ مستحق خاندانوں کی 24بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب۔۔۔

جہیز کاسامان ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء اور سلامی دی گئی جبکہ باراتیوں کیلئے پرتکلف کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق فلاحی تنظیم کی جانب سے 2010 کے بدترین سیلاب سے متاثرہ ماڈل کالونی میں مقیم مستحق خاندانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب مقامی میرج ہال میں ہوئی ،مہمانِ خصوصی ایس ڈی پی او عبدالغفار خان،اسسٹنٹ کمشنررومان خلیل ودیگر معززین نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں