سرکاری ملازمین کے ڈسپیرٹی الاؤنس میں وفاق طرز پر اضافہ کی اپیل

سرکاری ملازمین کے ڈسپیرٹی الاؤنس  میں وفاق طرز پر اضافہ کی اپیل

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وفاق کی طرز پر 30فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس میں اضافہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کا بھی حق بنتا ہے لہذا وزیراعلیٰ پنجاب ملازمین کو یہ فوری ادا کرنیکا حکم جاری کریں۔

ان خیالات کا اظہار مرکز لڈن کے معلم خواجہ خدا بخش شاکر اور حاجی فیاض ناصر وٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ سے خصوصی اپیل میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ لیو ان کیشمنٹ،رول 17-Aکی بحالی اور ملازمین کے بچوں کا ملازمت کوٹہ بحال کیا اور تعلیمی اداروں اور ہسپتال کی نجکاری کا عمل بھی روکا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں