زمیندار کاگلی میں پانی نکالنے پر خاتون پر تشدد

زمیندار کاگلی میں پانی  نکالنے پر خاتون پر تشدد

گگومنڈی(نامہ نگار)زمیندار نے گلی میں پانی نکالنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں203ای بی کی رہائشی شکیلہ بی بی بارش کاپانی گلی میں نکال رہی تھی کہ۔۔۔

اس کاہمسایہ ملک پرویز طیش میں آگیا اوراپنے بیٹوں ملک خرم اورملک فاروق کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے شکیلہ بی بی کوشدید زخمی کردیا، کپڑے بھی پھاڑدئیے جس سے وہ نیم برہنہ ہوگئی۔متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں