شادی شدہ خاتون ،بچوں سمیت 8افراد کو اغوا کرلیا گیا
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ڈی ایچ اے پولیس کو ابرار نے بتایا کہ میری بیٹیوں کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ۔
کینٹ پولیس کو ظفر حسین نے بتایا کہ میری بہو اپنے چار چھوٹے بچوں کے ہمراہ بازار گئی مگر واپس نہ آئی جسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ شاہ شمس پولیس کو روزینہ بی بی نے بتایا کہ میرا شوہر گھر سے باہر گیا جسے بہت تلاش کیا مگر کچھ پتا نہ چل سکا جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ۔