بی آئی ایس پی کے مستحق فائر افراد کیلئے کوئی ضابطہ نہ بنایا جا سکا

بی آئی ایس پی کے مستحق فائر  افراد کیلئے کوئی ضابطہ نہ بنایا جا سکا

ماہڑہ(نامہ نگار)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کرنے والے وہ تمام مستحق افراد جنہیں کسی وجہ سے فائلر قرار دے دیا گیا ہے۔۔۔

 ان کے لیے حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ حل یا طریقہ کار متعارف نہیں کرایا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی مظفرگڑھ جاوید شفیق بھٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام فائلر قرار دیے گئے مستحقین دفتر آنے سے گریز کریں، عوام خود پریشان ہوں اور نہ ہی دفتر کے عملے سے بدتمیزی یا غیر ضروری بحث کریں ،افواہوں پر کان نہ دھریں،صبر سے کام لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں