میلسی :شنکر پورہ کا سیوریج تباہ،گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں

میلسی :شنکر پورہ کا سیوریج تباہ،گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں

میلسی (نامہ نگار )محلہ شنکر پورہ کا سیوریج تباہ،گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں،20دن گزر گئے کسی نے مسئلہ حل نہیں کیا،بدبو اور تعفن سے سانس لینا محال، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،زندگی عذاب بن گئی۔

اہل محلہ ڈاکٹر راؤ آصف علی،مرزا شبیر،چودھری نور حسن،راؤ منظور،ملک اختر،حاجی عباس،شیخ دلاور حسین،ایوب الٰہی، احسن، مرزا قدیر،ملک حاجی محمد سلیم،بشیراحمد،نوید شاہ،راؤ مامون ساجد،راشد اقبال خان،مہر ندیم، میاں سرفراز،مرزا اقبال،محمداقبال،محمد اکبر، پرویز احمد، علی شیر رحمانی،خوشی محمد اور راؤ عاصم محبوب نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 دن سے گلیاں گندے پانی سے بھری ہوئی ہیں،نمازی مسجد نہیں جاسکتے  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں