میپکو ٹیموں کے چھاپے ، متعدد بجلی چور پکڑ لئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)بہاولپور سرکل کی ٹیموں نے مختلف علاقو ں میں آپریشن کرکے متعدد بجلی چور پکڑ لئے ۔ بجلی تنصیبات اتارکر بھاری جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں ۔نادہندگان سے واجبات وصول کرلئے ۔ سرکل سرویلنس ٹیم نے شاہدرہ سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 4افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ صارفین میٹر ڈسپلے واش ، ڈیڈ سٹاپ اور غیر قانونی طورپر منظور شدہ لوڈ سے زیادہ لوڈ چلاکر بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے ۔ ستلج سب ڈویژن بہاولپور کی ٹیم نے 4بجلی چور پکڑ لئے ان میں صارفین میٹر باڈی میں سوراخ کرکے ، میٹر واش آئوٹ ، ڈیڈ سٹاپ کرکے اور ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ شاہدرہ سب ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں مستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاجس میں 6مستقل نادہندگان سے 2 لاکھ 13 ہزار روپے واجبات وصول کر لئے ۔