ڈی پی او کی تھانہ صدر میں کھلی کچہری‘ شہریوں کے مسائل سنے
لودھراں (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی۔۔۔
ہدایات پر ضلع لودھراں میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق کی زیر صدارت تھانہ صدر میں کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل عابد حسین بھلہ، ایس ایچ او عمران گجر، تفتیشی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست ڈی پی او کے سامنے رکھے ، جنہیں فوری طور پر سنا گیا اور کئی شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔