ہاکی ٹیمز کی کامیابی پرصدر فیڈریشن کے اعزاز میں ظہرانہ

ہاکی ٹیمز کی کامیابی پرصدر  فیڈریشن کے اعزاز میں ظہرانہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی جانب سے۔۔

 صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سردار میر طارق حسین بگٹی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔یہ تقریب پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کی نیشنز کپ میں سلور میڈل اور انڈر 18 ٹیم کی ایشیا ئکپ میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، سردار طارق بگٹی نے یونیورسٹی کے سپورٹس کمپلیکس اور ہاکی کے لیے مختص گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا اور ایمرسن یونیورسٹی کی ٹیم کے لیے ہاکیاں، بالز و دیگر سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں