تونسہ بیراج سے درمیانے درجے کا سیلاب گزر گیا
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر ) دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب تباہی کے آثار چھوڑتا ہوا تونسہ بیراج سے گزر گیا۔۔۔
، جبکہ پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 3لاکھ 63ہزار 786اور اخراج 3لاکھ 55ہزار 286کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں آمد اور اخراج میں بالترتیب 34ہزار اور 28ہزار کیوسک کمی ہوئی ہے ۔اگرچہ دریا نچلے درجے کے بہاؤ پر آ چکا ہے ، تاہم بیٹ کے نشیبی علاقوں میں پانی اب بھی موجود ہے ، اور راستے بند ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔کپاس، کماد اور سبزیوں کی تیار فصلات شدید متاثر ہوئیں اور کئی کھیتوں میں پانی کھڑا رہنے سے فصلیں خراب ہو رہی ہیں۔