چوری کی وارداتوں پر دو مقدمات درج

چوری کی وارداتوں پر دو مقدمات درج

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)وارڈ نمبر 14 بی میں چوری کی دو الگ وارداتوں پر مقدمات درج کر لیے گئے ۔ رہائشی محمد عمران کے مطابق اس کے گھر کی چھت سے سولر پلیٹوں کی تاریں نامعلوم چور چرا کر لے گئے ۔

 دوسری واردات میں نسرین بی بی نے بتایا کہ وہ بیٹی کی دوائی لینے ٹی ایچ کیو ہسپتال گئی، واپسی پر دیکھا تو گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا۔ چور گھر سے 40 ہزار روپے نقدی، سلائی مشین اور قیمتی کبوتر لے اڑے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں