بوریوالا،گگومنڈی اور گردونواح میں صفائی کا نظام درہم برہم

بوریوالا،گگومنڈی اور گردونواح میں صفائی کا نظام درہم برہم

گگومنڈی (نامہ نگار)گگومنڈی، بوریوالا، ساہوکا، جملیرا اور گردونواح کے دیہات میں صفائی کا نظام تباہ،شہروں اور دیہات کی گلیوں ،محلوں اور بازار وں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گگومنڈی، بوریوالا، ساہوکا، جملیرا اور گردونواح کے دیہات میں صفائی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں، گلیوں اور بازاروں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور نالیوں کا گندا پانی جمع ہے جس سے تعفن اٹھ رہا ہے اور مچھر پلنے لگے ہیں۔ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں بھی گندگی کی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔گگومنڈی شہر میں نالیوں کی عدم صفائی کے باعث گلی محلوں میں گندے پانی کے تالاب بن چکے ہیں۔ مچھروں کی بہتات سے ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔شہریوں محمد افضل، اعجاز چودھری، ارشد ہمایوں، فاروق رامے ، ندیم بھٹی، رانا نصیر احمد، چوہدری ندیم گجر و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اربوں روپے کے فنڈز صرف اشتہاروں کے بجائے صفائی پر صرف کیے جاتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں