فری میڈیکل کیمپ میں 1300 مریضوں کا مفت چیک اپ
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) علی حسن فری میڈیکل کیمپ میں 1300سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اللہ کی عطا کردہ توفیق ہے ، ایسے افراد معاشرے کا سرمایہ ہیں۔کیمپ میں ای سی جی، الٹراساؤنڈ، بلڈ شوگر اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے ۔ڈاکٹر حسن محمود رضا اور ان کی ٹیم نے خدمات سرانجام دیں۔