کشمیری شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، زاہد مقصود قریشی
ماہڑہ (نامہ نگار) یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اتحاد امن کمیٹی پاکستان کے صدر زاہد مقصوداحمد قریشی مولانا قاری ہدایت اللہ رحمانی میاں وقاص فرید قریشی کے ہمراہ۔۔۔
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی‘ جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔بھارت ظلم کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی ناکام کوششیں کررہا ہے ،بھارت کے ظلم وستم کی وجہ سے کشمیری مسلمان لاک ڈاؤن کی زندگی گزار رہے ہیں۔