وہاڑی میں مضر صحت آئس قلفیاں تیار کرنیوالایونٹ پکڑا گیا

وہاڑی میں مضر صحت آئس قلفیاں تیار کرنیوالایونٹ پکڑا گیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،بچوں کیلئے مبینہ طور پر مضر صحت آئس قلفیاں تیار کرنیوالا پروڈکشن یونٹ پکڑا گیا،بھاری مقدار میں غیر معیاری قلفیاں ودیگر اجزاء تلف ، مالکان کو جرمانہ عائدکئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے چک 97ڈبلیو بی چٹی پلی میں قائم آئس کریم پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں ناقص مٹھاس اور جعلی پیکنگ میٹریل سے تیار کردہ 120 کلو غیر معیاری قلفیاں، 20کلو مصنوعی مٹھاس اور 5 کلو جعلی ریپر موقع پر ہی تلف کر دیئے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئس قلفیوں میں غیر معیاری اور مصنوعی اجزاء کی آمیزش کی جا رہی تھی جبکہ پیکنگ بھی بغیر لیبل تھی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق بچوں کی خوراک میں ملاوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس یونٹ کو 75 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو کھانے پینے کی اشیاء خریدتے وقت معیار اور پیکنگ پر خاص توجہ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں