گرلز ڈگری کالج مونڈکا کی عمارت محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سپرد

گرلز ڈگری کالج مونڈکا کی عمارت محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سپرد

مونڈکا (نامہ نگار)نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مونڈکا کی عمارت مکمل ہونے کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حوالے کر دی گئی۔۔

۔ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہے ، اب بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دوسرے شہروں جانے یا پبلک ٹرانسپورٹ کی زحمت اٹھانے کی ضرورت نہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنی بچیوں کو فوری طور پر داخل کرائیں تاکہ تدریسی عمل جلد شروع کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوامی خدمت کی روایت برقرار رکھی ہے ، تعلیم ہر بچی کا حق ہے اور ہم اسے اس کا حق دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے حلقہ پی پی 271 سردار عون حمید ڈوگر، کے علاوہ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن خادم حسین، پرنسپل گرلز ڈگری کالج شاہجمال کنول حبیب، ڈپٹی ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن مظفرگڑھ ملک عبدالرحمان کھکھ، رانا محمد ساجد حنیف، چودھری امیر حسن، رانا علی شان، میاں محمد طفیل قریشی، ملک عبدالرزاق کنیرا، عبدالمجید اور مہر خالد محمود جانگلہ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں