وہاڑی کو تمباکو نوشی سے پاک بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ

وہاڑی کو تمباکو نوشی سے پاک بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت ضلع کو تمباکو سے پاک بنانے کیلئے اجلاس منعقد ہوا، ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر غیور احمد خاں سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمباکو نوشی کے انسانی صحت پر نقصانات اور اس کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر، پبلک مقامات، پارکس اور ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے ، تعلیمی اداروں کے اطراف میں سگریٹ فروخت نہ ہوں، کینٹین اور ٹک شاپس کی چیکنگ کی جائے جبکہ 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت ہرگز نہ کئے جائیں۔انہوں نے کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی، پارکس اور نمایاں مقامات پر ’’سگریٹ نوشی ممنوع ہے ‘‘ کے بورڈز آویزاں کرنے اور سیمینارز و مہمات کے ذریعے عوام کو نقصانات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ضلعی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دی جائے ، تمباکو کے کاروبار کرنے والوں کی رجسٹریشن کی جائے اور تمام محکمے اپنے دفاتر کو تمباکو نوشی سے پاک کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں