شہید کیپٹن صغیر عباس کو خراج عقیدت

 شہید کیپٹن صغیر عباس کو خراج عقیدت

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر میر رومان خلیل نے آرمی اہلکاروں کے ہمراہ بستی پتل میں شہید کیپٹن صغیر عباس کی۔۔

 قبر پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پھولوں کا گلدستہ رکھا، قبر پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہید کے والد سے تعزیت بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ 26 سالہ کیپٹن صغیر عباس 11 فروری 2023 کو بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوئے  ۔ وہ 7 سال تک پاک فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں