سیلاب زدگان کی امداد وفد کی علی پور بیٹ ملاں آمد

سیلاب زدگان کی امداد  وفد کی علی پور بیٹ ملاں آمد

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیلاب زدگان کی امداد کیلئے شان این جی او کے وفد کی علی پور بیٹ ملاں آمد، شان این جی اوکاوفد گڈن اتحاد کے بانی قائدجام غلام رضا گڈن کی قیادت میں علی پور بیٹ ملاں پہنچا۔۔۔

 وفد میں مختارعباس بھٹی،میثم عباس بھٹی،حمزہ اصغر بھٹی،حیدر عثمان اعوان اورحافظ شیراز طارق شامل تھے ،وفد کااستقبال امدادی سرگرمیوں کے منتظم سردار نصراللہ گبول نے کیا جوگزشتہ ایک ماہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں،وفد نے علاقے میں جاری امدادی سرگرمیوں اورتعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور استعمال کیے جانے والے تعمیراتی موادکے معیار پراطمینان کا اظہارکیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں