2450فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری ،رپورٹ
6ملزموں پر مقدمات ،5زیر حراست،595پوائنٹس کو جرمانے
ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت مند پنجاب مشن جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان نے ماہ ستمبر میں کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں 5 ہزار 245 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی جبکہ 2450 پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے ۔ ملاوٹی اور جعلی خوراک کی تیاری پر 6 ملزموں کیخلاف مقدمات درج، 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 595فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے ، 10 کی بہتری تک پروڈکشن بند کی گئی۔ 5000 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ، 360 لٹر رینسڈ آئل، 230 لٹر ناقص مشروبات تلف۔ 330 کلو زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیاء، 800 ساشے ممنوعہ گٹکا، 92 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا۔ خوراک کی جانچ کیلئے مختلف فوڈ پوائنٹس سے 102 فوڈ سیمپل اکٹھے کئے گئے ۔ مزید ریسورس اینڈ لائسنسنگ ونگ کی جانب سے 87نئے فوڈ لائسنس جاری کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔