چھاتی کے کینسر سے آگاہی سیمینار خواتین کو بروقت معائنہ کی تلقین

چھاتی کے کینسر سے آگاہی سیمینار  خواتین کو بروقت معائنہ کی تلقین

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) چھاتی کے کینسر کے عالمی دن کی مناسبت سے ضلعی دفتر بہبودِ آبادی کے زیراہتمام زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بورے والا سب کیمپس میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق مہمانِ خصوصی ضلعی آفیسر بہبودِ آبادی غفران حسین ثاقب چوپڑا جبکہ صدارت ڈاکٹر ابوبکر عظمت ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر امورِ طلبہ نے کی۔ غفران چوپڑا نے بتایا کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں