غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی گرد گھیراتنگ،چھاپے

 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی گرد گھیراتنگ،چھاپے

شہر میں 196غیر قانونی سوسائٹیاں موجود،ضلع کونسل کی اجازت کیلئے غلط ذرائع استعمال کرنے پر 26کالونیوں کے کیس نیب کے حوالے ،86مالکان کیخلاف مقدمات گزشتہ برس 1ارب 10کروڑ کا ریونیو جمع کیا ،امسال بھی ہدف پورا کیا جائے گا، ماسٹر پلان پر تحفظات سے ضلع کونسل ، نیسپاک کو آگاہ کردیا،راشد ارشاد کی دنیا سے گفتگو

ملتان (نعمان خان بابر سے )شہر میں ایک سو چھیانوے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے گرد گھیرا تنگ ، چھیاسی کالونیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے عدالت سے رجوع ، غلط طریقے سے ضلع کونسل سے اجازت لینے پر بھی چھبیس کالونیوں کے کیسز نیب کے حوالے ،گزشتہ سال محکمے نے ایک ارب دس کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا اور رواں سال بھی ریونیو کا مقررہ ہدف ضرور پورا کریں گے تاہم ماسٹر پلان کے حوالے سے تحفظات بار ے ضلع کونسل اور نیسپاک کو آگاہ کر دیا جلد خامیاں دور ہونے سے ماسٹر پلان منظور ہونے پر تاریخی شہر کا نقشہ بدل جائیگا ۔ڈی جی ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین کی روزنامہ دنیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی کالونیوں کے حوالے سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور اسی سلسلے میں پہلے مرحلے میں نوٹسز اور دوسرے دوسرے مرحلے میں جرمانہ جبکہ موجودہ صورتحال میں مقدمات کے اندراج کی پالیسی پر عملدرامد شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے چھیاسی کالونیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے بھی عدالتوں سے رجوع کیا گیا ہے جبکہ انیس مقدمات بھی درج کرا دئیے ہیں اس حوالے سے ڈی جی ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ غیر قانونی کالونیوں میں پلاٹوں کی خریداری سے شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اسی لئے غیر قانونی طریقے سے منظوری کرانے پر چھبیس کالونیوں کے مالکان جنہوں نے ضلع کونسل کی حدود نہ ہونے کے باوجود ایم ڈی اے کی بجائے غلط طریقے سے ضلع کونسل سے ہی منظوری کرائی انکے کیسز نیب کو سپرد کر دئیے ہیں ۔ ڈی جی ایم ڈی اے کا کہنا تھا کہ محکمے نے کمرشلائزیشن اور نقشوں کی منظوری کی مد میں گزشتہ سال گیارہ سو ملین کا ریونیو جمع کیا اور رواں سال بھی مقررہ ہدف سے زیادہ ریونیو جمع کر لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں