ایوان صنعت میں آئی پی فیسلی ٹیشن ڈیسک کا افتتاح

ایوان صنعت میں آئی پی فیسلی ٹیشن ڈیسک کا افتتاح

فائلنگ سسٹم کو ڈیجیٹل بنا دیا ،آن لائن درخواستیں ممکن،بختاور تنویر

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان میں انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے تعاون سے آئی پی فیسلی ٹیشن ڈیسک کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح چیئرمین آئی پی او ایمبیسیڈر فرخ آمل، نعمان اسلم شیخ اور صدر ایوانِ تجارت و صنعت میاں بختاور تنویر شیخ نے مشترکہ طور پر کیا۔افتتاحی تقریب میں کاروباری برادری، ایسوسی ایشنز، سرکاری و نجی اداروں اور یونیورسٹیز کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صدر ایوان بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ ملتان چیمبر میں آئی پی ڈیسک کا قیام ایک بڑی کامیابی ہے ، جو خطے کے صنعت کاروں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو برانڈز، ٹریڈ مارکس اور پیٹنٹس کے تحفظ، رجسٹریشن اور کمرشلائزیشن میں مدد فراہم کرے گا۔چیئرمین آئی پی او فرخ آمل نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے انٹلیکچوئل پراپرٹی نقشے پر نمایاں مقام دلانے کے لیے عوامی آگاہی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان نے اس ضمن میں پہل کر کے ملک بھر کے لئے مثال قائم کی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل آئی پی او نعمان اسلم شیخ نے بتایا کہ چونسا آم اور بلیو پاٹری کو جغرافیائی شناخت کے تحت رجسٹر کر لیا گیا ہے جبکہ مزید مصنوعات زیر تکمیل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں