پارکوں میں ڈینگی تدارک کے ہنگامی اقدامات کا حکم

پارکوں میں ڈینگی تدارک کے ہنگامی اقدامات کا حکم

ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، ڈی جی پی ایچ اے

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے پارکوں میں ڈینگی تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ڈینگی سے بچاؤ کے لئے جاری ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ڈی جی پی ایچ اے نے مختلف پارکوں کے دورے کے دوران عملے کو ہدایت دی کہ پارکوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ، پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور گملوں سمیت ایسی تمام جگہوں کو صاف رکھا جائے جہاں مچھر افزائش پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پودوں اور گھاس کی باقاعدہ کانٹ چھانٹ کی جائے ، ڈینگی سپرے کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور بارش کے بعد پانی کی نکاسی کے فوری انتظامات کئے جائیں۔کریم بخش نے مزید کہا کہ ڈینگی سیل کو مکمل مستعدی سے ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ پارکوں میں آنے والے شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پرانے ٹائرز، بوتلیں اور درختوں کے کھوکھلے حصوں میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے ۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈینگی کے خاتمے کے لئے مشترکہ اقدامات جاری رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں