جامعہ زکریا میں ویٹرنری فیکلٹی کی شجرکاری مہم کا انعقاد

جامعہ زکریا میں ویٹرنری فیکلٹی کی شجرکاری مہم کا انعقاد

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری ضروری،ڈاکٹرعبدالعاصم

ملتان (خصوصی رپورٹر)جامعہ بہاؤالدین زکریا ملتان کی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز نے ڈپارٹمنٹ آف کلینیکل سائنسز کا دورہ کیا اور فیکلٹی کے احاطے میں منعقدہ مہم میں پودے لگائے ۔ اس موقع پر چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف کلینیکل سائنسز نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا اور ماحول کے تحفظ و بہتری کے لئے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔تقریب میں مقررین نے کہا کہ درخت لگانا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صحت مند ماحول کی تشکیل کے لئے ناگزیر ہے ۔ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد اور ڈاکٹر عبدالعاصم فاروق کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر فیصل ایوب کیانی بھی موقع پر موجود تھے ۔ڈی وی ایم کے طلبہ نے بھی شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں