طلبہ کے داخلوں میں بے ضابطگیاں، تحقیقات کا حکم

طلبہ کے داخلوں میں بے ضابطگیاں، تحقیقات کا حکم

کوائف اور ب فارم میں مطابقت نہیں، درست کرکے بھیجنے کی ہدایت

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے طلبا کی انرولمنٹ میں بے ضاطگیاں ،ریکارڈ درست کرنے کی ہدایت کردی گئی تفصیل کے مطابق پیف کے سکول انفارمیشن سسٹم میں بے ضاطگیاں سامنے آئی ہیں ایڈمیشن سیشن 26-2025 میں داخل کئے گئے طلباء کی نادراویری فکیشن کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ چند سکولوں میں کچھ طلباء کے کوائف ‘‘ب ’’ فارم سے مطابقت نہیں رکھتے جس کی وجہ سے ان کی ویری فکیشن نہیں ہو پائی ہے ۔ ان سکولوں کو \"نادرا ناٹ ویری فائی بچوں کے درج ذیل ریکارڈ کو درست کرنے کی اجازت دی دے دی گئی جس کے مطابق طالب علم کانام، ولدیت تاریخ پیدائش اور جگہ کانام درست کرنا لازم ہوگا طلباء کی لسٹ پارٹنرز کے سس اکاؤنٹ میں آویزاں کر دی گئی ہے ۔ لہٰذا تمام سکول مالکان کو کوائف درستگی کی سہولت 30نومبر 2025 تک میسر ہو گی۔ آخری تاریخ کے بعد کسی کوائف میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ریکارڈ کی درستگی کیلئے سربراہان کو خصوصی احکامات ارسال کر دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں