ڈی پی اوخانیوال کاکالعدم تنظیموں، غیر قانونی سرگرمیوں کا جائزہ

ڈی پی اوخانیوال کاکالعدم تنظیموں، غیر قانونی سرگرمیوں کا جائزہ

امن و امان پہلی ترجیح، پندرہ کی کال پر فوری ریسپانس دیا جائے ، اسماعیل کھاڑک

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت ضلعی پولیس افسروں کا اہم اجلاس ہوا جس میں ضلع میں امن و امان، کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں اور افغان شہریوں کی غیر قانونی موجودگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام پہلی ترجیح ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے اور کالعدم تنظیموں یا غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی بھی سطح پر برداشت نہ کیا جائے ۔ انہوں نے تھانوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ 15 پر موصول ہونے والی کالز پر فوری اور مؤثر جواب دیا جائے کیونکہ عوام کا اعتماد پولیس کا اصل سرمایہ ہے ۔ ڈی پی او نے شفافیت اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔جلاس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ روزانہ گشت بڑھائیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے اور غیر قانونی عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں