رستمی چور گینگ کے دو کارکن گرفتار، دس موٹرسائیکل برآمد

رستمی چور گینگ کے دو کارکن گرفتار، دس موٹرسائیکل برآمد

سرغنہ رستم اور اشفاق عرف کاکا شامل، 10مقدمات ٹریس، مزید تفتیش جاری

میلسی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی میلسی نے رستم عرف رستمی چورگینگ کے دو کارکن گرفتار کرلیے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران 10 مقدمات ٹریس کرکے 13 لاکھ روپے مالیتی 10 موٹر سائیکلز برآمد کرلی گئیں۔گرفتار ملزموں میں گینگ کا سرغنہ رستم اور اشفاق عرف کاکا شامل ہیں۔کارروائی میں ڈی ایس پی میلسی سعید سیال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی ملک احمد کامران اور دیگر ٹیم نے حصہ لیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی میلسی سعید سیال کا کہنا تھا کہ ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا گیا ملزموں سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید مقدمات کے انکشاف کی توقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں