الخدمت فاؤنڈیشن، جیل میں قیدیوں کیلئے باتھ سیٹ فراہم
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوںکیلئے باتھ سیٹ فراہم کیے گئے جسے سپرنٹنڈنٹ عمران نوید اشرف نے وصول کیا اور فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔۔۔
۔ضلعی صدر جے آئی یوتھ علی وقاص ہنجرا، ضلعی صدر کسان بورڈ منصور اسلم دوگل، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مقصود اطہر اعوان، عدیل چودھری اور وسیم کمانڈو نے تمام سامان سپرنٹنٹ کو حوالے کیا۔ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ فلاح انسانیت کے لیے پیش پیش رہی ہے ۔خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں پہلے الخدمت فاؤنڈیشن نے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا تھا جس سے قیدی مستفید ہو رہے ہیں۔