اے سی کا فیول ٹینکر اڈے کا دورہ آبادی سے باہر شفٹنگ پرغور
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے سول ڈیفنس آفیسر کے ہمراہ پیر مراد میں واقع فیول ٹینکر اڈا کا اچانک دورہ کیااور فیول ٹینکر کو متبادل جگہ پر شفٹ کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے ،فیول ٹینکر کو آبادی سے دور شفٹ کرنے کیلئے مختلف امور پر غور جاری ہے ۔فیول ٹینکر کو ایسی جگہ شفٹ کیا جائے گا جہاں عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی ہو۔