خیر کا سفر منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

خیر  کا  سفر  منصوبہ  شروع  کرنے  کا  اعلان

منصوبے کا 17نومبر سے آغاز، مستحق افراد کو موسم سرما کے کپڑے ، ضروریات زندگی فراہم کی جائیں گی، ضلعی اداروں نے پلاننگ مکمل کرلی، ہزاروں افراد مستفید ہونگےبائیک رائیڈر طلبہ کا بغیر لائسنس، ہیلمٹ تعلیمی اداروں میں داخلہ بند ،والدین کو نوٹسز جاری، خلاف ورزی پر جرمانے کئے جارہے ،کمشنر عامر کریم کا اجلاس سے خطاب

ملتان(وقائع نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر) کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژن میں جاری مختلف فلاحی اور تعلیمی اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، طلبہ کی سڑکوں پر حفاظت اور سماجی فلاح کیلئے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے تعلیمی اداروں میں بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ آنے والے طلبا کا داخلہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گزشتہ کئی ماہ سے مہم جاری ہے ، والدین کو نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں اور خلاف ورزی پر متعدد طلبہ پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی ہدایت نہیں بلکہ پہلے سے جاری حفاظتی مہم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے کیونکہ موٹر سائیکل حادثات میں 79 فیصد اموات انتہائی تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہیں کمشنر نے بتایا کہ 17 تاریخ سے خیر کا سفر پروگرام کا آغاز ملتان میں ہوگا جس کے تحت مستحق افراد کو موسم سرما کی گرم کپڑوں کی ضروریات پوری کرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ کمشنر عامر کریم خاں نے نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی پانے والے 16 افسروں میں پروموشن لیٹر تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ترقی یافتہ افسروں کے اعزاز میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں افسروں نے شرکت کی۔ کمشنر عامر کریم خاں نے گول باغ میں من و سلویٰ پوائنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند افراد کو مفت کھانا فراہم کرنے کا یہ سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گول باغ میں قائم کیا گیا۔ یہاں نصب فریزر میں کھانا محفوظ کرنے اور باعزت طریقے سے تقسیم کرنے کا جامع نظام موجود ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں