کینٹ، 17سالہ لڑکی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا

کینٹ، 17سالہ لڑکی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا

ملتان(کرائم رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقے سے 17سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔

پولیس کے مطابق خاتون یاسمین نے تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی، جس کی عمر 17سال ہے ، گھر کے باہر موجود تھی کہ نامعلوم افراد اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔ خاتون نے بتایا کہ بیٹی کی تلاش خود بھی کی مگر اُس کا کہیں سراغ نہ مل سکا، جس کے بعد اس نے پولیس سے رجوع کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں