لاکھوں مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑی اور سگریٹ برآمد

 لاکھوں مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑی اور سگریٹ برآمد

تونسہ بیراج کے قریب کارروائی ، سگریٹ،گاڑی کسٹم حکام کے حوالے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پولیس نے رینجرز فورس کے ہمراہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور سامان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ تونسہ براج کے قریب بڑی کامیابی حاصل کی۔ ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو انسپکٹر ندیم حیدر نے اپنی ٹیم اور رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ ناکا بندی کے دوران نان کسٹم پیڈ سوزوکی بولان گاڑی قبضے میں لے لی، جس کی مالیت پندرہ لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔اسی کارروائی میں نان کسٹم پیڈ سگریٹس بھی برآمد کی گئیں جن کی مالیت پانچ لاکھ بانوے ہزار روپے ہے ۔ پولیس کے مطابق مجموعی طور پر برآمد شدہ سامان کی مالیت بیس لاکھ بانوے ہزار روپے ہے ، جسے قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر ایس ایچ او ندیم حیدر کا کہنا تھا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور سمگل شدہ سامان کی نقل و حمل ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے ، اس لیے ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں