خانیوال میں ڈینگی تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ کا میگا آپریشن

خانیوال میں ڈینگی تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ کا میگا آپریشن

کمرشل اور رہائشی علاقوں، بازاروں اور گلی محلوں میں سرویلنس کی گئی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے تدارک کیلئے اتوار کی چھٹی کے دن بھی ایمرجنسی بنیادوں پر سرگرمیاں جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی ہدایت پر ضلع بھر میں میگا اینٹی ڈینگی مہم کے تحت کمرشل اور رہائشی علاقوں، بازاروں اور گلی محلوں میں سرویلنس کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کو کارکردگی میں مزید بہتری کی ہدایت بھی جاری کی۔محکمہ صحت کی تمام مشینری اور عملہ ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے فیلڈ میں موجود رہا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا ہے ۔ مختلف علاقوں میں گھروں، دکانوں اور عمارتوں کی چیکنگ کے دوران شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ، صفائی ستھرائی اور پانی کے کھڑے نہ ہونے دینے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں