تاجر رہنما محمد انور مغل مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے محفل کا انعقاد

تاجر رہنما محمد انور مغل مرحوم کے  ایصال ثواب کیلئے محفل کا انعقاد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تاجر رہنما و تنظیم مغلیہ کے ممبر حاجی محمد انور مغل مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے محفل پاک کا انعقاد جامع مسجد انوار رضا مدینہ کالونی میں کیا گیا۔۔۔

 جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ سید جاوید سعید کاظمی چیئرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان نے کیا ۔محفل میں علماء کرام،وکلاء،سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی تعداد نے شرکت کی۔محمد وقار انور مغل،عبدالجبار مغل اور محمد وقاص انور مغل کے والد حاجی انور مغل مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے کرائی گئی محفل پاک میں چیئرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان حضرت علامہ مولانا سید جاوید سعید کاظمی نے خصوصی شرکت کی اور احترام والدین کے موضوع پر اصلاحی خطاب کیا ۔آخر میں مرحوم کے بڑے صاحبزادے کی دستار بندی کی گئی اور مرحوم کے ایصال ثواب خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں