ڈینگی کیسز میں اضافہ ،چار مریضوں میں تصدیق

ڈینگی کیسز میں اضافہ ،چار مریضوں میں تصدیق

شہر میں سرویلنس ٹیمیں فعال، شہری احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں،حکام

ملتان (لیڈی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ملتان میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے ۔ محکمہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران چار مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ نشتر ہسپتال ون میں آٹھ مریض ڈینگی پازیٹو رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 17مشتبہ کیسز سامنے آئے ۔ نشتر ٹو میں پانچ مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں آٹھ جبکہ چلڈرن ہسپتال میں پانچ مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سرویلنس ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں اور گھروں، گلیوں میں چیکنگ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھڑے پانی کے ذرائع ختم کریں اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت احتیاط اور تعاون کے ذریعے ڈینگی کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے ، جبکہ ہسپتالوں میں طبی سہولیات ہر ممکن حد تک دستیاب ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں