سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم بیسڈ اسسمنٹ کیلئے ہدایات جاری

سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم بیسڈ اسسمنٹ کیلئے ہدایات جاری

احکامات، رہنما اصول و طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،محکمہ تعلیم

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں مڈ ٹرم سکول بیسڈ اسسمنٹ 2025-26 کے انعقاد کی ہدایات جاری کردی گئیں بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کے پنجاب ایجوکیشن کرکولم، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی کی جانب صوبے بھر میں مڈ ٹرم سکول بیسڈ اسسمنٹ 2025-26 کے باقاعدہ آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم نے تمام متعلقہ افسروں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام احکامات، رہنما اصول اور طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور ان ہدایات کو فوری طور پر تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان تک پہنچائیں امتحانی شیڈول ایس او پیز (SOPs)ڈیٹ شیٹ نصاب (جس میں فرسٹ ٹرم کا نصاب بھی شامل ہے )پیپر پیٹرن تمام دستاویزات متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ اسسمنٹ کا عمل مؤثر، منظم اور یکساں بنیادوں پر مکمل کیا جا سکے ۔حکام کاکہنا ہے کہ مڈ ٹرم SBA کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا شفاف، معیاری اور یکساں جائزہ لینا ہے ، جس کے لیے صوبے بھر کے اسکولوں میں انتظامات سختی سے مانیٹر کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں