بی زیڈ یوہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی نے 13مکان الاٹ کردئیے
بی اور سی کیٹگری میں اساتذہ او رملازمین کو سرکاری مکان فراہم کئے گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کی ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی نے 13 مکانوں کی الاٹمنٹ مکمل کر لی ۔تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر عمران جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق بی کیٹگری میں ملک سعود منیر کو بی ٹو الاٹ کر دیا گیا، ڈاکٹر عذرا یاسمین کو بی جبکہ ڈاکٹر سفینہ ناز ہاٹیکلچر کو بھی6 الاٹ کیا گیا ،سی کیٹگری میں حاجی محمدکو سی 17 فرزانہ گل کو سی ون ،ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کو سی ون جہاں زیب مدثر کو سی 49 سید اسد رضا گردیزی کو سی نائن ڈاکٹر شہزادی صائمہ کو سی5 ڈاکٹر سعید مرتضی کو سی 24 ڈاکٹر حافظ محمد فیاض کو سی 17انجینئر سنیرا امتیاز کو سی 34اور پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان کو سی 40 گھر الاٹ کیا گیا ۔