سکولوں کی ایمننس کیلئے پہلے مرحلے میں تعداد کا اعلان

سکولوں کی ایمننس کیلئے پہلے مرحلے میں تعداد کا اعلان

لاہور 12،ملتان،بہاولپور سمیت چھ شہروں میں 4,4سکول قائم ہوں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز کی طرف سے پنجاب بھر میں پندرہ سو سکولوں کو ایمننس کا درجہ دینے کے فیصلے کے بعد پہلے مرحلے کے لئے سکولوں کی تعداد کا اعلان کردیا گیا۔ جاری مراسلے کے مطابق لاہور میں 12سکولز قائم کیے جائیں گے ،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان اور بہاولپور میں چار،چارسکول ،دیگر اضلاع میں 2،2 سکولز قائم ہوں گے ۔ان سکولز میں داخل ہونے والے بچوں کی ماہانہ فیس 4 ہزار روپے حکومت ادا کرے گی، پیف نے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں