پروفیسرز کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت طلب

پروفیسرز کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت طلب

کئی ماہ سے انٹرویوز مکمل، ضمنی انتخابات کی وجہ سے پوسٹنگ آرڈرز جاری نہ ہوسکے

ملتان (خصوصی رپورٹر) گریڈ 20 کے سرکاری کالجز کے پروفیسرز کی تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن سے خصوصی اجازت طلب کر لی گئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق ان پروفیسرز کے انٹرویوز کئی ماہ قبل مکمل ہو چکے تھے ، مگر پوسٹنگ آرڈرز جاری نہ ہو سکے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے سمری کی منظوری کے بعد واپس آنے کے باوجود ضمنی انتخابات کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ اجازت کی میل موصول ہوتے ہی پوسٹنگ آرڈرز جاری کر دیے جائیں گے ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ترقی پانے والے اساتذہ کے نام زیر گردش ہیں۔ اس کے مطابق پروفیسر حضور احمد شاد شعبہ کیمسٹری گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کو پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس سمن آباد فیصل آباد منتقل کیا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر حافظ امجد حسین شعبہ اسلامیات کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمندری فیصل آباد میں مستقل پرنسپل لگایا جائے گا۔ کنیز فاطمہ، ڈاکٹر عارفہ زریں، ڈاکٹر نازیہ خورشید، عظمی خانم، ناہید اختر، محمد اختر علی اور سخاوت علی ڈوگر کو مختلف کالجز میں مستقل پرنسپل تعینات کیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں