کلاس ششم تا نہم 29کتابوں میں تبدیلی کا فیصلہ
پیکٹا نے کام شروع کردیا ، نہم کی کتابوں میں خصوصی تبدیلی ہوگی
ملتان( خصوصی رپورٹر)آئندہ تعلیمی سال کے لئے کلاس ششم سے نہم تک کی 29 کتابوں میں تبدیلی کا فیصلہ تفصیل کے مطابق نئی کتابوں کی تیاری کے لئے پیکٹا نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے ،خصوصاً نہم جماعت کی 18 کتابوں میں تبدیلی کی جائے گی پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسٹمنٹ اتھارٹی نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے پبلیشرز کو ہدایت دی ہے کہ تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر نئی کتابیں چھاپیں۔