قل خوانی پر آئے تاجر کی موٹرسائیکل چوری

قل خوانی پر آئے تاجر  کی موٹرسائیکل چوری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)قل خوانی پر آئے تاجر کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔۔۔

موضع منہاں کے رہائشی تاجر اقبال حسین کے مطابق وہ وارڈ نمبر 14 سی میں قل خوانی پر آیا ہوا تھا کہ جیسے ہی پنڈال سے باہر نکلا تو وہاں کھڑی اس کی موٹرسائیکل غائب تھی جسے نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے ۔دریں اثنا ء تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے کنڈ اسٹاپ پر اشتہاری کلیم اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اس کے ساتھ موجود عبدالطیف نے پولیس کو دیکھتے ہی کلیم اللہ کو آواز دے کر فرار کرا دیا۔ پولیس کے مطابق عبدالطیف نے اشتہاری کو پناہ اور مدد فراہم کر کے جرم میں تعاون کیا جس پر اس کے خلاف دفعہ 216 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں