ڈینگی ان،آؤٹ ڈور سرویلنس مزید تیز کی جائے :ڈپٹی کمشنر

 ڈینگی ان،آؤٹ ڈور سرویلنس مزید تیز کی جائے :ڈپٹی کمشنر

انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کو فوری نوٹسز جاری کیے جائیں

وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے انسداد ڈینگی اقدامات اور ڈیش بورڈ سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس مزید تیز کی جائے اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کو فوری نوٹسز جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے بہترین کوآرڈینیشن سے ڈینگی روک تھام کے لیے کام کریں اور فیلڈ ٹیمیں لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا کریں، لاروا ملنے پر فوری کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹائر شاپس، کباڑ خانے اور نرسریوں میں لاروا کی موجودگی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے تاکہ پانی جمع نہ ہو اور مچھر کی افزائش روکی جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف عوام کے تعاون سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں