شہری کو جعلی بیان حلفی دینے پر مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)مخدوم رشید پولیس نے شہری کو جعلی بیان حلفی دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔۔
نور السما رانی نے بتایا کہ ملزم طیب ستار، عبدالستار اور ماورا بی بی نے بوگس و جعلی بیان حلفی دے کر جرم کا ارتکاب کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے ۔