خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار
دھنوٹ(نامہ نگار) خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن دھنوٹ کے زیرِ اہتمام ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ٹیچرز، طلباء اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔۔۔۔
سیمینار کی صدارت صدر آرگنائزیشن ہذا اے ڈی انجم نے کی جبکہ محمد ارشد اورٹیچر غزل رمضان نے بھی خصوصی طور پر اظہارِ خیال کیا۔اپنے خطاب میں اے ڈی انجم نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں نظر انداز کرنا ایک بڑی معاشرتی ناانصافی ہے ۔ ریاست، اداروں اور عوام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ایسے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور سماجی سہولیات تک منصفانہ رسائی فراہم کی جائے ۔ محمد ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد کو ہمدردی نہیں بلکہ مواقع کی ضرورت ہے ۔