سپیشل ایجوکیشن سینٹر جہانیاں میں شعور و آگاہی واک کا انعقاد

 سپیشل ایجوکیشن سینٹر جہانیاں میں  شعور و آگاہی واک کا انعقاد

جہانیاں (نمائندہ دنیا)معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل ایجوکیشن سینٹر جہانیاں میں خصوصی شعور و آگاہی واک کا انعقاد ۔۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم، فلاح اور معاشی بحالی کے لئے سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈی ایس پی ملک عبدالمجید نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مزید اقدامات کر رہی ہے ، تاہم اس سلسلے میں سہولیات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں