میپکو کی بجلی کی بندش کا ریجنل شیڈول جاری کر دیا گیا

میپکو کی بجلی کی بندش کا  ریجنل شیڈول جاری کر دیا گیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو کے ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، کریش مینٹی نینس پروگرام اور۔۔۔

 ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی 4دسمبر 2025ء بروز جمعرات کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔مظفرگڑھ سرکل کے صارفین کو نو بجے صبح سے شام پانچ بجے تک درج ذیل فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی: 11 کے وی کروڑ، سٹی 1 و 3، پاور ہاؤس 1 ، 3، ڈسٹرکٹ جیل، میان بہادر، لائی کوجن، عید گاہ، مشتاق آباد، ڈی ایچ کیو، فتح شیر، شوگر مل، شیخ جلال الدین، شاہ حبیب، کوٹلہ حاجی شاہ، مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال، کروڑ لعل عیسن سٹی 1 و 2، وارا سیراں، طالب والا، شاہ پور، سامٹیہ، پیر سیواگ، ٹی ایچ کیو، علی راجن، جمن شاہ، انڈس، پیر جگی، نوری حضوری اور غیاث الدین گرمانی۔ خانیوال سرکل کے صارفین کے لئے نو بجے صبح سے دوپہر تین بجے تک 11 کے وی انور پور، کبیر پلی، چوک ہراج، رضا آباد، سردار پور، مست پور، مسعود سپننگ 2 اور ایف بی فیڈرز سے بجلی بند رہے گی۔ڈی جی خان سرکل کے صارفین کے لئے 132 کے وی الحمد ٹیکسٹائل مل گرڈ اسٹیشن سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں