پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر والدین کا بیٹی پر تشدد
گگومنڈی(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر والدین کا بیٹی پر تشدد، مقدمہ درج،مہوش پروین نے ۔۔۔
گھروالوں کی مرضی کے خلاف وسیم اکرم سے شادی کی تھی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں 283ای بی بی مہوش پروین گلی میں جارہی تھی کہ اس دوران اس کے والدغلام صابرکھرل اور والدہ شمیم اخترنے شدیدتشددکانشانہ بناڈالا۔مہوش پرین نے بتایاکہ میں نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف وسیم اکرم سے دوسری شادی کی تھی۔ اسی رنجش پرمیرے والداوروالدہ نے مجھے تشددکانشانہ بنایا۔مہوش پرین کی درخواست پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے اس کے والداوروالدہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔