پولیس کانسٹیبل محمد کاشف کا یوم شہادت منایا گیا
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے شہید کانسٹیبل محمد کاشف کی یوم شہادت منایا۔ شہید کی قبر پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔۔
، فاتحہ خوانی کی گئی اور پھول چڑھائے گئے ۔شہید محمد کاشف 03دسمبر 2024 کو گشت کے دوران خطرناک ملزموں کا پیچھا کرتے ہوئے ٹکر سے شدید زخمی ہوئے اور جان کی بازی ہار گئے ۔ پولیس نے انہیں فرض کی ادائیگی کے دوران قربان ہونے پر خراج عقیدت پیش کیا۔